یہ کتاب عکسی مفتی صاحب کی سرکاری ملازمت کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ کتاب کا عنوان سرکاری دفتروں میں کاغذ کالے کر کے فائلوں کو ایک دفتر سے دوسرے دفتر چکر لگواتے رہنا اور کاموں کو فیلڈ کی بجائے فائلوں پر کرنے کی سرکاری عادت سے مستعار لیا گیا ہے ۔ عکسی مفتی صاحب نے چیک رپبلک کے دارلحکومت پراگ سے پی ایچ ڈی کی اور پھر پاکستان کی ثقافت اور لوک ورثہ کی تلاش میں نکل پڑ ے آ پ نے پی ٹی وی پر لوک تماشہ کے نام سے پروگرام بھی پیش کیا۔ آ پ لوک ورثہ میوزیم پاکستان کو قائم کرنے والے اور اس کے سربراہ رہے ۔